Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ سندھ نے گلستان جوہر فلائی اوور کا کام اگست میں مکمل کرنے کی تاریخ دیدی

مراد علی شاہ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا معائنہ
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2023 06:29pm
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فوٹو۔۔۔۔ فائل
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فوٹو۔۔۔۔ فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ،انہوں شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے گلستان جوہر فلائی اوور کا کام اگست میں مکمل کرنے کی تاریخ دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ اچانک کراچی میں ترقیاتی کاموں کے معائنے کے لئے دورے پر نکل گئےجہاں انہوں نے ملیر ایکسپریس وے 3 کلومیٹر پر الائنمنٹ پر سڑک کا کام دیکھا ۔

مراد علی شاہ کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر کراچی، صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، ناصر حسین اور دیگر بھی موجود تھے، وزیربلدیات ناصر شاہ اور متعلقہ انجنیئرز نے انہیں بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر ایکسپریس وے محمود آباد میں شہریوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی، کرکٹ کھیلتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے بیٹنگ کی اور خوب شاٹس لگائے۔

مراد علی شاہ نے بی آر ٹی ریڈ لائن کے کام کا معائنہ کرنے جناح ایونیو بھی گئے اورتعمیراتی کام کا جائزہ لیا،وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے مراد علی شاہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے گلستان جوہر فلائی اوور کا بھی دورہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ جوہر فلائی اوور 550 میٹر لمبی اور 9.1 میٹر چوڑی ہے۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گلستان جوہر میں فلائی اوور کا پروجیکٹ اگست میں مکمل کرلیں گے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ میں نے آج 3 اضلاع کا دورہ کیا، آج ریڈ لائن کے جاری منصوبے کا معائنہ کیا ،یہ پاکستان کا واحد پروجیکٹ بغیر سبسڈی کے چلے گا، مچھلی چوک، ہاکس بے روڈ اور دیگر ٹریٹمنٹ پروجیکٹس بھی مکمل ہوچکے ہیں،ملیر ایکسپریس وے کورنگی سے شروع ہوکر ملیر میں ختم ہوگا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سے اب خوف کے سائے ختم ہوچکے ہیں اب کوئی موٹرسائیکل پر آکر دکانیں نہیں بند کرواسکتا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کا میئر وہ آئے گا جس کو عوام چاہے گی،شہر کی عوام پیپلز پارٹی کو چاہتی ہے میئر ہمارا ہی آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث صوبے کے 22 اضلاع میں نقصان ہوا ہے،بلاول بھٹو بھی بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

CM Sindh

karachi

malir expressway

Syed Murad Ali Shah

gulastan e johar fly over