Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، سال نو کی آمد: ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 22 افراد زخمی

فائرنگ کے الزام 19ملزمان گرفتار،2 پولیس اہلکار بھی شامل
شائع 01 جنوری 2023 08:46am
:زخمیوں میں خواتین اوربچےبھی شامل،ریسکیو- تصویر/ اسکرین گریب
:زخمیوں میں خواتین اوربچےبھی شامل،ریسکیو- تصویر/ اسکرین گریب

سال نو کی آمد کے ساتھ ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 22 افراد زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے الزام میں 2 پولیس اہلکار سمیت 19 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

ہوائی فائرنگ کے واقعات نارتھ کراچی، لانڈھی، صدر، گلبرگ، قصبہ کالونی، فائیو اسٹار سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو جناح، سول اور عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کے الزام میں اب تک 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

New Year Eve 2023