Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کراچی والوں کس کا انتظار ہے کوئی نہیں آئے گا، اپنا مسیحا خود بننا پڑے گا‘

چاہتے ہوئے بھی اپنے لوگوں کی رکھوالی نہیں کرسکتے، کامران ٹیسوری
شائع 31 دسمبر 2022 09:09pm

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے اپنی طاقت کھو بیٹھے ہیں۔ کراچی میں بجلی، پانی، گیس نہیں، ناکوں پر تلاشی کے نام پر تذلیل کی جاتی ہے، کراچی والے کس کا انتظار کررہے ہیں کوئی نہیں آئے گا، ہمیں اپنا مسیحا خود بننا ہوگا۔

گورنر سندھ، ڈاکٹر فاروق ستار کے پھر پہنچے اور ان سے حالیہ ممکنہ سیاسی تبدیلی پر گفتگو کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ فاروق ستارکے پاس آنے کا مقصد صرف جوڑنا ہے، ہم سب کراچی کی سڑکوں کی طرح ٹوٹ چکےہیں، چاہتے ہوئے بھی اپنے لوگوں کی رکھوالی نہیں کرسکتے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سمندر اس شہر میں ہے لیکن شہر بوند بوند کو ترستا ہے، کراچی میں بجلی ہے اور نہ ہی گیس، پانی ٹینکرز میں تو ہے لیکن لائنوں میں دستیاب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی مسیحا نہیں آئےگا، ہمیں ایک دوسرے کا مسیحا بننا ہے، ہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے طاقت کھو بیٹھے ہیں۔

گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی میں بیروزگاری بڑھتی جارہی ہے، شہر کراچی کے نوجوان حق مانگنے کی جرات نہیں رکھتے، پانی، بجلی، گیس آنے کا انتظار ہمارا مقدر بن گیا ہے، ناکوں پر تلاشی کے بہانے تذلیل کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پتھر کا زمانہ ہوتا تھا لیکن ہم پتھرکے لوگ بن گئے ہیں۔

MQM Pakistan

Farooq Sattar

kamran tessori