Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی 2022 میں ڈکیتوں کی جنت بنا رہا

2022 میں ملزمان اور پولیس کے درمیان 889 مقابلے ہوئے۔
شائع 31 دسمبر 2022 08:50pm

شہرِ قائد کراچی سال 2022 میں ڈکیتوں کا گڑھ بن کر ابھرا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں گذشتہ سال کے مقابلے 7 اعشاریہ 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مجموعی طور پر کراچی میں جرائم میں 15 اعشاریہ 74 فیصد کمی ہوئی، گھروں میں ہونے والی ڈکیتیوں میں 14 اعشاریہ 78 فیصد کمی ہوئی، جبکہ گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 35 اعشاریہ 72 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

پولیس کے مطابق سال 2022 میں مجموعی طور پر 38 ہزار 286 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں 294 اشتہاری اور 2937 مفرور شامل ہیں۔

سال 2022 میں ملزمان اور پولیس کے درمیان 889 مقابلے ہوئے، 1039 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 129 ملزمان ہلاک ہوئے۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے 110 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان سے 6946 مختلف اقسام کا اسلحہ اور 90 ہینڈ گرینیڈز برآمد کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق منشیات کے خلاف مہم میں 8632 ملزمان گرفتار ہوئے، جبکہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف 362 مقدمات درج کرکے1817 کو گرفتار کیا گیا۔

karachi

Street Crimes