پنجاب حکومت آٹے کے بحران پر قابو پانے میں ناکام
پنجاب حکومت صوبے میں آٹے کے بحران پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی، سرکاری آٹا مارکیٹ سے غائب جبکہ اوپن مارکیٹ میں 15 کلو کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا۔
فلورملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں کمی کیلئے سرکاری گندم کا کوٹا بڑھانے کا مطالبہ کر دیا، جبکہ مشکلات میں گِھرے شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹا تو دستیاب ہی نہیں جبکہ اوپن مارکیٹ کا ریٹ دسترس سے باہر ہے۔
پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب مِلوں کو ضرورت کے مطابق گندم کا اجرا نہیں کر رہا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں آٹے کی قِلت ہے۔
فلورملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ صرف لاہور میں روزانہ اڑھائی لاکھ آٹے کے تھیلوں کی ڈیمانڈ ہے اور سپلائی ڈیڑھ لاکھ ہےِ، حکومت نے ضرورت کے مطابق گندم کا اجرا نہ کیا تو بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
Comments are closed on this story.