Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت جلتی گاڑی سے خود باہر نکلے، لوگ رقم لوٹتے رہے

گاڑی کئی بار پلٹنے کے بعد ریلنگ سے ٹکرائی
شائع 30 دسمبر 2022 05:58pm

بھارت کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت خوفناک حادثے کا شکار ہونے کے بعد اپنے دم پر جلتی گاڑی کے لیے نکلے جب کہ جو لوگ حادثے کے بعد جمع ہوئے تھے وہ کرکٹر کی گاڑی سےر قم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ریشبھ پنت کئ گاڑی کو اتراکھنڈ میں روکڑی کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔ ان کی گاڑی مٹی کے ایک ڈھیر سے ٹکرانے کے بعد قلابازیاں کھاتے ہوئے سڑک کنارے لگی لوہے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

آن لائن بھارتی جریدے Opindia کی ایک رپورٹ کے مطابق ریشبھ پنت شدید زخمی ہوگئے لیکن گاڑی کی کھڑکی توڑ کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ باہر نکلنے کے بعد انہوں نے خود فون کرکے ایمبولینس بلائی اور پولیس کو بھی فون کیا۔

بھارتی جریدے کے مطابق اس دوران جو لوگ جمع ہوئے وہ کرکٹر کی مدد کرنے کے بجائے ان کی گاڑی میں موجود ایک تھیلے سے رقم نکال کر فرار ہوگئے۔

آگ لگنے کے باعث ریشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ اس کی تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ریشبھ پنت کی حالت اب بہتر بتائی جاتی ہے۔ تصویر آئی سی سی
ریشبھ پنت کی حالت اب بہتر بتائی جاتی ہے۔ تصویر آئی سی سی

بھارتی کرکٹر کو ایمبولینس کے عملے نے پہلے مقامی اسپتال پہنچایا جہاں سے انہیں دیرادون کے میکس اسپتال منتقل کیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریشبھ پنت کی حالت اب بہتر ہے۔

india

Indian Cricketer

Rishabh Pant

CRICKETERS