Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کی مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک کاشیڈول جاری

آج ڈیرہ غازی خان اورکل گوجرانوالا میں ریلی نکالی جائے گی
شائع 30 دسمبر 2022 03:23pm
تصویر/ فیس بُک
تصویر/ فیس بُک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مہنگائی کے خلاف نکالی جانے والی احتجاجی ریلیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق آج ڈیرہ غازی خان اور کل گوجرانوالا میں ریلی نکالی جائے گی جبکہ اتوار کو لاہور، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اس کے علاوہ مہنگائی کے خلاف ریلی آئندہ سال 2 جنوری کو سیالکوٹ، 3 جنوری اٹک، 4 جنوری کوجہلم میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

گزشتہ روز ہی پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا اور تین ہفتوں تک احتجاج کی قیادت مقامی قیادت کرے گی، جس کو بعد میں چیئرمین عمران خان جوائن کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت ناقابل قبول ہوگی کیونکہ وہ حالات نہیں سنبھال سکتی ہے۔

imran khan

Fawad Chaudhary

Pakistan Tehreek Insaf