Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

تقریب میں رشتےدار اور قریبی دوست شرکت کریں گے
شائع 29 دسمبر 2022 08:50pm

پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کا نکاح کل 30 دسمبر کراچی میں ہوگا۔

اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر سے ہورہی ہے،جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل کارڈ ایونٹ پلینر نے شیئر کیا ہے۔

تقریب چند تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔

شاہد خان آفریدی کے دوسرے داماد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی نکاح کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی دوسری نمبر والی بیٹی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے منسوب ہیں شاہین شاہ آفریدی بھی نکاح کی تیاریوں میں مصروف ہیں ان کا نکاح آئندہ برس فروری کی 3 تاریخ کو ہوگا۔

Shahid Afridi

Aqsa Afridi