Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوادر: احتجاج کے پیش نظر ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔
شائع 29 دسمبر 2022 08:44pm
گوادر (فوٹو:فائل)
گوادر (فوٹو:فائل)

بلوچستان حکومت نے گوادر میں حق دو تحریک کے احتجاج کے پیش نظر ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔

وزارت داخلہ بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق گوادر میں ریلی، دھرنا، 5 یا زائد افراد کے اکٹھا ہونے اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھرنے کے دوران فائرنگ سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

قبل ازیں دھرنے میں جلاؤ گھیراؤ کرنے پر پولیس نے دس افراد کو گرفتار کرلیا۔

بلوچستان

protest

Gwadar