Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی اجلاس پر تبادلہ خیال

اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پر غور ہو گا۔
شائع 29 دسمبر 2022 06:08pm

وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی، جس میں ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی امن و امان کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی اور کل ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس پر بات کی گئی۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پر غور ہو گا۔ عسکری حکام دہشتگردی اور افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔

national security meeting

PM Shehbaz Sharif

Army Chief General Asim Munir