Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال نو پر جشن منانے کیلئے سی ویو جانے کی اجازت، لیکن شرائط کیا ہوں گی

کراچی پولیس کا نیو ائیر نائٹ پر سی ویو کھلا رکھنا کا اعلان
شائع 29 دسمبر 2022 04:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سال نو کی آمد پر کراچی پولیس نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی اسد رضا کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر سی ویو کھلا رہے گا، شہری اپنے من پسند تفریحی مقام سی ویو پر آکر نئے سال کا جشن منا سکتے ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے جارہے ہیں، جن کے مطابق ڈھائی ہزار سے زائد پولیس کے جوان سی ویو اور اطراف میں سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔

ایس ایس پی اسد رضا نے کہا کہ شہری قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے نئے سال کا جشن منائیں، ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا اور ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کریں گے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ ، ون ویلنگ اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیڑھ سو لیڈی کانسٹیبلز بھی نیو ائیر نائٹ پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔

ایس ایس پی اسد رضا کے مطابق 31 دسمبر کو شب دس بجے کے بعد سے سی ویو سے ملحقہ شاہراہوں کو ون وے کردیا جائے گا، شہری سی ویو پر غیر ضروری آتشبازی سے گریز کریں۔

karachi

sea view

New Year Night