Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اور اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید اضافہ

وفاقی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2022 04:13pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات مزید بڑھا دی گئیں، تمام نجی تعلیمی اداروں میں اب تعطیلات 7جنوری تک ہوں گی۔

وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات میں توسیع کردی گئی ہے، جس کا وفاقی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

اعلامیے کے مطابق تمام نجی تعلیمی اداروں میں اب تعطیلات 7 جنوری تک ہوں گی، تعطیلات میں اضافہ شہرکے سرد موسم کے باعث کیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب کے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی موسم سرما کی تعطیلات بڑھا دیں ہیں، طلبہ اب 9 جنوری سے کالجز اور یونیورسٹیز جائینگے۔

اعلامیے کے مطابق کالج اور یونیورسٹیاں 9 جنوری سے تدریسی عمل کا آغاز کریں گے، چھٹیوں کا اطلاق امتحانات پر نہیں ہوگا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بورڈ اور یونیورسٹی کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔

winter vacations

اسلام آباد

Schools

close