Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی، ق لیگ مشترکہ اجلاس کا معاملہ، عمران خان نے 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی

پی ٹی آئی کے 178 ارکان کی حاضری ہونی چاہیے، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 28 دسمبر 2022 05:47pm
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں عمران خان نے 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی کے 178 ارکان کی حاضری ہونی چاہیے جبکہ مونس الٰہی کو بھی اپنے 10 ارکان کی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ 2 جنوری کو اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے فیصلہ ہوگا، عمران خان حاضری کی بنیاد پر اعتماد کے ووٹ کی تاریخ کا فیصلہ کرینگے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر اور چوہدری مسعود اعتماد کے ووٹ میں ساتھ نہیں دینگے، چوہدری مسعود نے اسپیکر کو استعفا بجھوایا ہوا ہے تاہم استعفا منظور نہیں ہوا۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف نے عثمان بزدار کو حاضری کے حوالے سے ٹاسک سونپ دیا۔

pti

imran khan

PMLQ

Pakistan Tehreek-e-Insaf