Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں پاکستان کے قانون توڑنے سے تنازع کھڑا ہو گیا

بابر اعظم کی غیرموجودگی میں رضوان متبادل فیلڈر کے طور پر گراؤنڈ میں آئے
شائع 28 دسمبر 2022 12:56pm
فوٹو۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔ پی سی بی

نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں بابراعظم کی جگہ متبادل کے طور پر فیلڈنگ کے لئے گراؤنڈ میں آنے والے محمد رضوان کے کپتانی کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم وائرل فلو کی وجہ سے میدان میں نہیں آئے، ان کی غیرموجودگی میں محمد رضوان متبادل فیلڈر کے طور پر گراؤنڈ میں آئے اور کپتانی کرتے اور فیلڈرز کو ہدایات دیتے نظر آئے۔

میچ ریفری اور فیلڈ امپائرز نے مداخلت کی اور پاکستانی ٹیم کی انتظامیہ کو بتایا کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق متبادل کھلاڑی کپتانی نہیں کرسکتا۔

میچ ریفری اور امپائرز کی مداخلت کے بعد پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے محمد رضوان کو کپتانی سے روک دیا اور اب کپتانی کے فرائض سرفراز احمد انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اور سلمان علی آغا نے پہلی اننگ میں پاکستان کی جانب سے سینچریز اسکور کی تھیں، سلمان علی آغا پہلے بھی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آسکے تھے۔

mohammad rizwan

Baber Azam

sarfaraz ahmad

karachi test

Pakistan vs New Zealand

PAK V NZ