Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: پولیس نے اے ٹی ایم سے شہری کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی

ملزم رقم نکلوانے والے شہری کے ساتھ ہی اے ٹی ایم میں داخل ہوگیا تھا، پولیس
شائع 28 دسمبر 2022 10:12am
ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی، پولیس - تصویر/نمائندہ آج نیوز
ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی، پولیس - تصویر/نمائندہ آج نیوز
ملزم کے قبضے سے 1 عدد نائن ایم ایم پستول بمع روند، 6 عدد چھینے ہوئے موبائل فون، رقم اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کیے، پولیس - تصویر/نمائندہ آج نیوز
ملزم کے قبضے سے 1 عدد نائن ایم ایم پستول بمع روند، 6 عدد چھینے ہوئے موبائل فون، رقم اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کیے، پولیس - تصویر/نمائندہ آج نیوز

پریڈی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم سے شہری کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنا کرملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق کراچی صدر کے بوہری بازار میں واقع اے ٹی ایم سے ایک شہری رقم نکالنے کے لئے داخل ہوا تھا کہ ملزم بھی ساتھ ہی داخل ہوگیا اور اندر سے دروازہ لاک کر دیا تھا۔

اسی دوران گشت پر مامور پولیس موبائل کو ملزم کی مذکورہ واردات کی اطلاع ملی اور فوری موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے کے قبضے سے 1 عدد نائن ایم ایم پستول بمع روند، 6 عدد چھینے ہوئے موبائل فون، رقم اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کیے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم نشے کا عادی ہے جس سے ملنے والے 5 موبائل فون اس نے مختلف شہریوں سے چھینے تھے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزم کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Sindh Police

Street Crimes