Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

استعفوں پر پی ٹی آئی حکمت عملی پھر تبدیل، اسپیکر سے رابطہ

پی ٹی آئی کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرنا چاہتا ہے، عامر ڈوگر
شائع 27 دسمبر 2022 03:34pm
راجا پرویز اشرف (فوٹو:فائل)
راجا پرویز اشرف (فوٹو:فائل)

تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری کے لئے حکمت عملی میں تبدیل کر دی، اجتماعی استعفوں کی منظوری کے بجائے اپنا نمائندہ وفد اسپیکر کے سامنے بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان قومی اسمبلی اسپیکر پرویز اشرف سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے رابطہ کیا اور ملاقات کیلئے استدعا کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرنا چاہتا ہے،اجتماعی استعفوں کی جگہ اپنانمائندہ وفدبھیجنےکافیصلہ کیاہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی جانب سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں کئے جاتے، سیاستدانوں میں رابطے ہونے چاہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ استعفوں کے حوالے سے فیصلہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہوگا۔

speaker national assembly

Pakistan Tehreek-e-Insaf

Raja Pervaiz Ashraf