Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریحام خان کی پی ٹی آئی کارکنوں سے نئی لڑائی

شادی میں ریحام کی بیٹی کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا دی گئی
شائع 27 دسمبر 2022 09:22am

سابق ٹی وی میزبان ریحام خان کی پی ٹی آئی کارکنون کے ساتھ نئی لڑائی شروع ہو گئی ہے۔ یہ لڑائی ریحام خان کی بیٹی کی ایک ویڈیو وائرل کیے جانے اور ریحام خان کی شوہر کے ساتھ تصاویر پر منفی تبصروں سے شروع ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ریحام خان کی جواں سال بیٹی اور ان کے بیٹے نے اپنی والدہ کی شادی کے موقع پر رقص کیا۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی اور بعض ٹی وی رپورٹس میں بھی استعمال ہوئی۔

ریحام نے ویڈیو کا واضح حوالہ دیئے بغیر لکھا کہ اگرچہ میرے بچے اس بات کے عادی ہوگئے ہیں کہ انہیں میڈیا پر غلط انداز میں پیش کیا جائے لیکن دوسرے لوگوں کے بچوں خاص طور پر دوسرے خاندانوں کی لڑکیوں کو میڈیا پر نہیں دکھایا جانا چاہیے تھا۔ یہ پرائیویسی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ گھر کی ویڈیو کو استعمال کیا جانا ناقابل قبول ہے۔

تاہم بات اس ویڈیو تک محدود نہیں رہی۔ ریحام خان حالیہ دنوں اپنے شوہر مرزا بلال کے ساتھ سیاٹل میں مقیم ہیں اور روز ہی اپنی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔ انہوں نے بلال کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جسے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے فحش قرار دیا۔

ایک پی ٹی آئی کارکن نے لکھا کہ ”جنہیں نکاح اور اسلام یاد آرہا ہے ان کی یوں بے پردہ تصاویر پر آپ کا اسلام گھاس چرنے جاتا ہے یہ فحاش جوڑا خود چاہتا ہے کہ ہم پر بات ہو اب کوئی بات کریں تو دین کے ٹھیکیدار نکاح لیکر آجاتے ہیں۔ الغرض۔ بیوی اپنے لیے ہوتی ہے ناکہ نمائش کے لیے“

جواب میں ریحام خان نے طنزیہ انداز میں کہا ”اوہ سوری یوتھیا بریگیڈ، میں بھول گئی تھی کہ کسی دوسرے کی بیوی سے رومانس حلال ہے۔“

ریحام خان جو 2015 میں عمران خان کی اہلیہ رہیں نے حال ہی میں مرزا بلال سے تیسری شادی کی ہے۔

pti

imran khan

Reham Khan

reham marriage