سندھ میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان
کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش ایک بار پھر شروع کردی گئی ہے، سندھ حکومت نے نئی حلقہ بندیوں کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
محکمہ بلدیات کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے، جس کےمطابق نامکمل حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات نہیں کرائے جاسکتے۔
دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کی تقرریاں واپس نہ لینے پر الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو دوسرا مراسلہ لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن سندھ نے سیکٹری لوکل گورنمنٹ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ایڈمینسٹریٹرز کی تعیناتیاں فوری واپس لی جائیں۔
خط میں لکھا گیا کہ الیکشن کمیشن کو مزید تین شکایات علی زیدی،عارف سلطان اورشہاب امامکی جانب سے موصول ہوئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ 15 جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔
Comments are closed on this story.