Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ، بابر اعظم نے محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا

کراچی میں کھیلنے جانیوالے ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا
شائع 26 دسمبر 2022 12:48pm
بابراعظم فوٹو اے ایف پی
بابراعظم فوٹو اے ایف پی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بابر اعظم نے محمد یوسف کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں پیر کو کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کپتان بابراعظم خود بیٹنگ کے لیے اس وقت آئے جب پاکستان 3 وکٹوں کے نقصان پر 48 رن بنا چکا تھا۔ بابراعظم نے محمد یوسف کا 2,435 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اب تک بابراعطم نے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 735، ون ڈے میچز میں 679 اور ٹیسٹ میچوں میں 1050 رنز بنائے ہیں۔

وہ ایک کیلنڈر سال کے اندر ٹیسٹ میچوں میں 1000 سے زائد رنز بنانے والے پاکستانی چھٹے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کے کپتان پرجوش ہیں۔ ٹموتھی سائمن اور بابراعظم نے اتوار کو کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنسکی۔

babar azam

Pakistan vs New Zealand

runs record

PAK V NZ