Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد کے اسپتالوں میں ناقص سہولیات، شہری فرانزک لیب سے محروم

فرانزک لیب نہ ہونے پر اہم کیسزمیں لاہور لیبارٹری کی خدمات لی جاتی ہیں
شائع 26 دسمبر 2022 10:54am

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں میں ناقص سہولیات کی وجہ سے شہری پریشان ہونے کے ساتھ ہی ساتھ فرانزک لیب سے بھی محروم ہیں۔

صحت سب کیلئے، صحت انصاف کارڈ، صحت مند ماں اور صحت مند معاشرہ جیسے یہ سب سلوگن رواں سال بھی آگاہی کیلئے استعمال کے گئے لیکن پھربھی عوام بنیادی سہولیات کی منتظر ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد نئے آنے والوں کے دعوی بھی زبان زدعام رہے لیکن اسلام آباد کے شہریوں کو اس سال بھی کوئی نیا اسپتال نہیں مل پایا۔

اسلام آباد میں پمز، پولی کلینک سمیت پانچ بڑے اسپتالوں میں ناقص سہولیات کے باعث شہری پریشان ہی ہیں، جبکہ رواں سال بھی پمز اور پولی کلینک اسپتال ایم ائی آرمیشن کی سہولت سے محروم رہے۔

اس کے علاوہ شہر میں آج بھی فرانزک لیب نہ ہونے کے باعث اہم کیسزمیں لاہور لیبارٹری کی خدمات لی جاتی رہیں اور رواں سال ادویات کے قیمتوں میں 35 سے 40 فیصد اضافے نے کم آمدنی والوں کی رہی سہی برداشت بھی ختم کردی ہے۔

کورونا وباء کی طرح منافع خورمافیا ڈینگی مچھر کے آنے پر پھرحرکت میں آیا، ڈینگی کٹس ناپید ہوگئیں اور بخار کی ادوایات مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت ہوئیں۔

اس کے علاوہ ایم ٹی آئی کو لے کر وفاقی دارالحکومت کےمختلف اسپتالوں میں احتجاج بھی رہا جبکہ رواں مالی سال میں صحت کا بجٹ 28 ارب سے کم کرکے 19 ارب بجٹ کردیا گیا۔

صحت

اسلام آباد

pims