Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قائداعظم سے محبت کا اظہار،ریلوے ملازم بذریعہ سائیکل لاہور سے کراچی پہنچ گیا

ریلوے ملازم 16 دسمبر کو لاہور سے روانہ ہوا تھا
شائع 25 دسمبر 2022 03:21pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح سے محبت کا والہانہ اظہار کرنے والا پاکستان ریلوے کا ملازم بذریعہ سائیکل لاہور سے کراچی مزار قائد پہنچ گیا۔

پاکستان ریلوے لاہورکے ملازم رانا محمد عارف کا کہنا ہے کہ میں نے یہ سفر قائد سے محبت کے اظہار کےلیے کیا اور 16 دسمبر کو لاہور سے روانہ ہوا تھا۔

رانا محمد نے پاکستان ریلوے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ادارے کا مشکور ہوں کہ مجھے اس سفر کا موقع دیا گیا۔

karachi

Quaid e Azam