Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا شدید زخمی

دونوں ڈاکو کباڑ کی دکان میں لوٹ مار کررہے تھے
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2022 02:47pm
ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈکیتوں کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی، پولیس - تصویر: آج نیوز فائل
ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈکیتوں کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی، پولیس - تصویر: آج نیوز فائل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن خلیل مارکیٹ میں شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو کی ہلاک جبکہ دوسرے ڈاکو کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ڈاکو کباڑ کی دکان میں لوٹ مار کرکے فرارہو رہے تھے کہ موقع پرموجود شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑلیا۔

پولیس نے بتایا کہ مشتعل شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک دوسرا شدید زخمی ہوگیا، جبکہ شہریوں نے ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹر سائیکل کو بھی آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ ملا ہے اور شدید زخمی ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس کے علاوہ پولیس نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈکیتوں کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

Sindh Police

Orangi Town

Street Crimes