Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جنرل (ر) باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی، عمران خان

کوئی صحیح آرمی چیف ہوتا تو ہم ملک میں صفائی کر دیتے، عمران خان
شائع 24 دسمبر 2022 03:39pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میری پیشگوئی ہے انتخابات مارچ اپریل میں ہو جائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ قاف لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں، کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا، پیر کو قومی اسمبلی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کیلئے جائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا، حکومت میں آنے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مجھ سے زیادہ بیرونی دورے کئے۔

انہوں نے سوال کیا کہ اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو بلاول کے یہ نجی دورے ہیں؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ آخری ایک سال میں پتہ چلا جنرل ریٹائرڈ باجوہ احتساب چاہتے ہی نہیں، جنرل (ر) باجوہ سمجھتے رہے پی ٹی آئی کا عروج کم ہوگا لیکن ہوا نہیں، کوئی صحیح آرمی چیف ہوتا تو ہم ملک میں صفائی کر دیتے۔

تحریک انصاف کے سربراہ کہتے ہیں الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ سے کنٹرولڈ ہے، جنرل (ر) باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں، ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس موجود ہے۔

pti

imran khan

General Qamar Javed Bajwa