Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

چین میں موجود نئے کورونا ویریئنٹ سے پاکستان کو بھی خطرہ

پاکستان نئے ویریئنٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے تیار ہے، این سی اوسی
اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2022 03:36pm

کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے بعد چین میں موجود نئے کورونا ویرئینٹ سے پاکستان کو بھی خطرہ ہے۔

نئے کورونا ویرئینٹ سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین سے پاکستان میں ویرئینٹ آنے کا خطرہ موجود ہے۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نئے ویریئنٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ انسداد کورونا ویکسین لگنے کے باعث خطرہ کم ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں 90 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے اور 95 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم ازکم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

COVID 19

NCOC

coronavirus

China Covid