Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: اینٹی انکروچمنٹ پولیس کے اہلکار نے مسجد میں خودکشی کرلی

متوفی اہلکار جمعہ کی نماز پڑھنے مسجد میں گیا۔
شائع 23 دسمبر 2022 04:40pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں اینٹی انکروچمنٹ کے اہلکار نے مسجد میں خودکشی کرلی۔

اینٹی انکروچمنٹ فورس (اے ای ایف) حکام کے مطابق گڈاپ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری تھا کہ متوفی اہلکار جمعہ کی نماز پڑھنے مسجد میں گیا، نماز کے بعد اہلکار گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے رونے لگا۔

حکام نے بتایا کہ اہلکار نے اچانک پستول نکالی اور خودکشی کرلی، جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

police

Gadap

anti encroachment force