Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

گھوٹکی کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں ڈرونز، نائٹ ویژن کیمرے استعمال ہوں گے

3 لاکھ کے قریب رائفل اور اسنائپر گن کی گولیاں خریدی جائیں گی، پولیس
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2022 03:24pm
Sindh Police preparations for operation against robbers in Ghotki | Aaj News

سندھ پولیس نے ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف جدید آلات سے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

پولیس کے مطابق گرینڈ آپریشن کی مکمل تیاری کرلی گئی ہے، جس میں نائٹ ویژن ڈرون کیمرے، ابابیل ڈرون میزائل، اسنائپرز رائفلز، لانگ رینج اسنائپرگنز سمیت دیگر جدید ہتھیار خریدے جائیں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ابابیل کی تجرباتی فلائی بھی کرلی گئی ہے، 40 نائٹ ویژن ڈرون کیمرے، 30 ابابیل ڈرون میزائل، 30 اسنائپرز رائفلز، 50 لانگ رینج اسنائپرز بھی خریدے جائیں گے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ 3 لاکھ کے قریب رائفل اور اسنائپر گن کی گولیاں خریدی جائیں گی جبکہ 300 کے قریب تھرمل، نائیٹ ویژن اسنائپرز اور اسپاٹر ٹیلی اسکوپ خریدی جائیں گے۔

دوسری جانب فائرنگ کی آوازپر گولیاں برسانے والی 10 مشین گن اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے لیس بکتر بند گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔

Sindh Police

Ghotki Operation

Grand Operation