کراچی میں کچرے کے ٹرک سے کروڑوں روپے مالیت کا گٹکا برآمد
کراچی میں کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کچرے کے ٹرک سے 4 کروڑ روپے مالیت کے اسمگلڈ شدہ بھارتی گُٹکے کو برآمد کرلیا ہے۔
کسٹم حکام نے ناظم آباد سے گزرنے والے کچرے سے لَدے ہوئے ٹرک پر موجود کچرے کے نیچے خُفیہ طریقہ سے چھپائے گئے گُٹکے کو برآمد کیا۔
دوسری جانب کسٹم حکام نے بلوچستان سے کراچی پہنچنے والی مسافر بس کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگلڈ اشیاء برآمد کرلی ہیں۔
کسٹم حکام کی جانب سے بس اور سامان کو تحویل میں لیکر ضبط کرلیا، جن میں آئی فونز، اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، سلائی مشینیں، ایرانی کوکنگ آئل اور غیرملکی سِگریٹس شامل ہیں۔
ضبط کئے جانے والے سامان میں غیرملکی لیڈیز، جینٹس کپڑا اور دیگر متفرق اشیاء شامل ہیں۔
دونوں کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments are closed on this story.