Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریحام خان نے پھر شادی کرلی، شوہر سے متعلق تفصیل اور تصاویر سامنے آگئیں

سابق ٹی وی اینکر نے تیسری شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2022 01:26pm

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔ ان کی یہ تیسری شادی ہے۔

ریحام خان نے شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جمعہ کی صبح کیا۔ سب سے پہلے انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک خاتون اور مرد کے ہاتھ ہیں اور ان میں شادی کی انگوٹھیاں ہیں۔ تصویر کے اوپر لکھا ہے، Just married یعنی ابھی شادی ہوئی ہے۔

کچھ دیر بعد ان کی شادی کی مزید تفصیلات اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئیں۔

ریحام خان کے شوہر کون ہیں

ریحام خان نے 36 برس کے مرزا بلال بیگ سے شادی کی ہے جو ماڈل ہیں اور امریکہ میں رہتے ہیں۔

بلال بیگ آج ٹی وی کے مشہور ”زمانہ فور میں شو“ (Four MAN SHOW) کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بلال کی بھی یہ تیسری شادی ہے۔

سوشل میڈیا پر ریحام خان کی شادی کی تصاویر کا ایک کولاژ شیئر کیا گیا ہے جس میں دلہا دلہن شادی کے روایتی مغربی لباس میں ہیں۔ ریحام خان نے سفید گاؤن پہنا ہے۔

ریحام نے خود بھی بلال کے ساتھ اپنی ایک تصویر ٹوئیٹ کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بالآخر مجھے کوئی ایسا مل گیا ہے جس پر میں بھروسہ کر سکتی ہوں۔

دلہن کیلئے مغربی لباس کا انتخاب

ریحام خان ٹی وی اینکر رہ چکی ہیں اور 2014 میں تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران ہی ان کی عمران خان سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ریحام خان اور عمران خان کی شادی کا اعلان جنوری 2015 میں ہوا تھا تاہم یہ شادی اکتوبر 2015 میں ٹوٹ گئی۔

ریحام کی پہلی شادی لندن میں مقیم ڈاکٹر اعجاز سے ہوئی تھی۔

پہلی دونوں شادیوں میں ریحام نے روایتی مشرقی ملبوسات زیب تن کیے تھے تاہم اب انہوں نے سفید برائیڈل گاؤن کا انتخاب کیا۔

تصویر ریحام خان
تصویر ریحام خان

اگرچہ برائیڈل فوٹو شوٹ میں ریحام مغربی دلہن دکھائی دیں تاہم ان کا نکاح نہایت سادگی سے ہوا جس میں وہ سیاہ عبایے میں تھیں۔

ریحام نے نکاح کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ خود، بلال بیگ اور نکاح خواں دکھائی دے رہے ہیں۔

imran khan

Reham Khan

Rehman Marriage