Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

کابینہ اجلاس طلب، توانائی بچت پلان منظور ہونے کا امکان

اجلاس میں توانائی بچت سے متعلق خواجہ آصف رپورٹ پیش کریں گے
شائع 22 دسمبر 2022 05:16pm
وفاقی کابینہ کا اجلاس۔ فوٹو — فائل
وفاقی کابینہ کا اجلاس۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کل صبح وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس کل صبح 11 بجے پی ایم ہاؤس میں ہوگا جس میں ملکی سیاسی اور پنجاب کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں توانائی بچت سے متعلق خواجہ آصف رپورٹ پیش کر کے صوبوں سے ہونے والی مشاورت پر بریفنگ دیں گے جب کہ قومی توانائی بچت پلان کی منظوری دیئے جانے بھی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت کے حوالے سے مختلف اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مارکیٹس اور ریسٹورینٹس رات 8 بجے بند کرائے جائیں گے۔

دوسسری جانب وفاقی حکومت کے اس اعلان کے بعد کراچی کی تاجر برادری نے بازار اور ریسٹورینٹس رات 8 بجے بند کرنے سے انکار کردیا ہے۔

federal cabinet

Federal govt

اسلام آباد

Khawaja Asif

Gas and Electricity