Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کے داماد کی حفاظتی ضمانت منظور

احتساب عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔
شائع 22 دسمبر 2022 04:23pm
اسکرین گریب: ٹوئٹر/اویس یوسفزئی
اسکرین گریب: ٹوئٹر/اویس یوسفزئی

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کی حفاظتی ضمانت 25 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرلی گئی۔

ہارون یوسف عزیز اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ، جہاں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزم ہارون یوسف عزیز کو ضمانت منثظور کرتے ہوئے 14 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے نیب کو اگلی سماعت پر پیش ہونے تک پٹیشنر کی گرفتاری سے روک دیا، ملزم ہارون یوسف عزیز کے خلاف لاہور کی احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز بین الاقوامی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے تھے۔

انہوں نے احتساب عدالت لاہور میں سرنڈر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔

Bail

PM Shehbaz Sharif

Haroon Yousaf Aziz