Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف آپریشن میں غیر ملکیوں کو سندھ سے نکالنے کا فیصلہ

مراد علی شاہ کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت
شائع 22 دسمبر 2022 11:30am
سندھ پولیس  فوٹو۔۔۔ فائل
سندھ پولیس فوٹو۔۔۔ فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کردی اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف آئندہ 15روز میں سخت آپریشن کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔

مراد علی شاہ نے حکام کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ملک میں دوبارہ امن امان خراب کرنا چاہتی ہیں،ہم شہروں میں دہشت گردوں کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس اور دیگر انٹیلی جنس اداروں میں کوآرڈی نیشن بڑھانے کا مکینزم بنایا گیا،تمام انٹیلی جنس کے اداررے روزانہ کی بنیاد پر ایک دوسرے رابطے میں رہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹریٹ کرائم پر اہم ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ پولیس اور رینجرز اسٹریٹ کرائم کے خلاف سخت کارروائی کریں، ڈی جی رینجرز کو پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں اگلے 15دن میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن سمیت پراسیکیوشن کومزید بہتر کرنے،سندھ بھر میں غیرقانونی طورپر آنے والے غیرملکیوں کو واپس بھیجنےاورصوبے کے شہروں کے داخلی وخارجی راستوں پر نگرانی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں اہم مقامات جہاں کرمنلز زیادہ متحرک ہیں وہاں پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کی جائے اورروزانہ کی بنیاد پر دہشت گردوں اوراسٹریٹ کرمنلز کے خلاف آپریشن کاڈیٹا پولیس اور میڈیا سے شیئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

CM Sindh

karachi

intelligence based operation

Street Crimes

Syed Murad Ali Shah