Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیفنس کراچی میں گیس میٹر چوری کرنے والا گینگ لیڈر پکڑا گیا

ملزم کے قبضے سے 3 گیس میٹر اور 245 گرام چرس برآمد
شائع 22 دسمبر 2022 09:35am
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گرین آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گرین آج نیوز

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ درخشاں پولیس نے علاقے کے رہائشیوں کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے گیس میٹر چوری میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے گیس میٹر برآمد کرلیے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ میٹر چور گروہ پچھلے تین چار روز سے ڈیفنس کے علاقے صبا ایونیو میں مقیم کئی رہائشیوں کو گیس میٹر سے محروم کر چکا تھے، رہائشیوں کی شکایت پر پولیس نے نہایت ہوشیاری اور دانشمندی سے کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

اسد رضا کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت افضل خان ولد محمد صادق کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، ملزم کے مفرور ساتھی کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 3عدد گیس میٹر اور 245 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

karachi

police

defence

Gas meter thief