Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس اہلکار کے قاتلوں کی جان ”بدقسمتی“ نے لے لی

بد قسمتی نے ملزمان کو شہر گھما کر موت کے سامنے لا کھڑا کیا۔
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2022 05:42pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

کراچی کے علاقے کورنگی گودام چورنگی پر پولیس مقابلے میں ہلاک ملزمان آج زمان ٹاون میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے قاتل نکلے۔

آج صبح زمان ٹاؤن 51 سی ایریا میں پولیس نے مشتبہ افراد کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پینتیس سالہ زخمی پولیس اہلکارمنظور کو آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج شہید ہوگیا۔

دوسری جانب ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیابی کے بعد کورنگی گودام چورنگی پہنچے، جہاں ان کا سامنا ایک بار پھر دوسرے پولیس اہلکاروں سے ہوا۔

یہاں بھی پولیس اہلکاروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس اہلاکروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی تو دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ دونوں اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

بعد ازاں، شہید ہیڈ کانسٹیبل منظور کے ساتھی اہلکار نے دونوں ملزمان کی شناخت کرلی۔

Karachi Crime

Korangi Firing

Dacoits Dead

Godam Chowrangi