سندھ میں آئندہ ماہ سے گندم کی قلت کا خدشہ، خریداری کی منظوری
مارچ کے آغازمیں صوبے میں نئی گندم آجائے گی، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کیلئے گندم خریدنے کی منطوری دے دی۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیرخوراک مکیش چاولہ نے گندم کی قلت کا بتاتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ڈیڑھ ماہ کی گندم باقی رہ گئی ہے۔
مکیش چاول کے مطابق جنوری سے مارچ تک سندھ میں 3 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے گندم خریدنے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ خریداری کرلیں تاکہ کمی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ مارچ کے آغازمیں صوبے میں نئی گندم آجائے گی۔
CM Sindh
Wheat
Syed Murad Ali Shah
مقبول ترین
Comments are closed on this story.