Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکارسمیت 2 جاں بحق، 3 زخمی

مختلف واقعات میں دو ڈکیت پولیس مقابلے میں مارے گئے
شائع 21 دسمبر 2022 03:29pm

کراچی میں جرائم کے 4 مختلف واقعات پیش آئے ایک ہی دن میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان اور ایک پولیس اہکار جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

مختلف واقعات میں دو ڈکیت پولیس مقابلے میں مارے گئے جبکہ 3 ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

کورنگی 3 نمبرغوثیہ مسجد کے قریب گھر کے باہر سے ڈکیتی مزاحمت پر 19 سالہ نوجوان قیوم سینے پر گولی لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس اور ڈکیتوں کا آمنا سامنا ہوا، تو اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ نوجوان پولیس اہلکار منظور شہید ہوگیا۔

مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور2 چھینے گئے موبائل برامد کئے گئے، جبکہ واقعے کے بعد ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تحقیات کا آغاز کردیا گیا۔

سائٹ سپر ہائی وے پر بھی ڈکیتوں نے ایس ایچ او بن قاسم ادریس بنگش سے ڈکیتی کی کوشش کی اور مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او کو ہی زخمی کردیا۔

ایس ایس پی ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعے میں ملوث دونوں ڈکیتوں کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جن کی شناخت ندیم عرف طور خان اور زیشان حیدرآبادی کاکڑ کے نام سے ہوئی ہے۔

کورنگی مہران ٹاون میں بھی پولیس کا ڈکیتوں سے مقابلہ ہوا، ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں دو اہلکار شدید زخمی ہوئے اور دو ڈکیت ہلاک ہوگئے۔

شدید زخمی اہلکاروں میں خان رازک اور ساجد شامل ہیں جن کو آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

karachi

Karachi Crime