Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ، ایک اور نوجوان قتل

مقتول کی شناخت 18 سالہ قیوم کے نام سے کی گئی
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2022 01:26pm
مقتول کی  لاش جناح اسپتال منتقل کردیا ہے۔ تصویر/ اج نیوز
مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کردیا ہے۔ تصویر/ اج نیوز

کراچی کے علاقے کورنگی 6 نمبرمیں غوثیہ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور نوجوان جان سے دنیا سے چلا گیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا جس کی شناخت 18 سالہ قیوم کے نام سے کی گئی ہے۔

ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر دو ملزمان ڈکیتی کی واردات کرنے آئے تھے، جنہوں نے مزاحمت کرنے پر نوجوان کو گولی ماردی۔

انہوں نے کہا کہ مقتول کو سینے پر ایک گولی لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہی ایڈیشنل آئی جی نے ایس ایچ او کورنگی عامر اعظم کو معطل کردیا ہے۔

کورنگی، لاء کا طالب علم ڈکوؤں کی فائرنگ سے چل بسا

اس سے قبل کورنگی نمبر 5 میں ڈاکوں نے فائرنگ کرکے لاء کے اسٹوڈنٹ کو قتل کردیا تھا، جبکہ فائرنگ سے مقتول کے والد اور راہ گیر زخمی ہوگئے تھے۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے قتل کا مقدمہ مقتول کے زخمی والد کی مدعیت میں درج کرلیا تھا جس میں قتل کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

پولیس کے مطابق مقتول نوجوان کی شناخت 26 سالہ اظہر کے نام سے ہوئی۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کا قتل

اس سے پہلے یونیورسٹی روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم بلال ناصر جاں بحق ہوگیا تھا، جو این ای ڈی یونیورسٹی میں پیٹرولیم انجینئرنگ کا طالب علم تھا۔

پولیس کے مطابق 2 ڈکیتوں نے موبائل چھیننے کی کوشش کی لیکن بلال نے مزاحمت کی، تو ڈکیتوں نے گولی چلادی، ڈکیتوں نے 2 گولیاں چلائیں، جس میں سے ایک گولی اس کی ٹانگ اور دوسری سینے پر لگی۔

Sindh Police

landhi

Karachi Street Crimes

Korangi Firing

NED University