Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: راہگیرسے موبائل چھین کر فرار ہونیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کار سے ٹکرانے پرملزم کی ٹانگ ٹوٹ گئی، پولیس
شائع 21 دسمبر 2022 09:53am

کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے کارروائی کرکے راہ گیر سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی اسد رضا کے مطابق ملزم نے رکنے کے بجائے سڑک کے دوسری جانب بھاگنے کی کوشش کی کہ اسی دوران کار سے ٹکرا کر ملزم کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

ایس ایس پی پولیس نے کہا کہ تیز رفتار گاڑی سے ٹکرانے کی وجہ سے ملزم کی ٹانگ ٹوٹی، تو پولیس نے ملزم نے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے قبضے سے موٹرسائیکل، چھینا ہوا موبائل فون برآمد کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت عدیل کے نام سے ہوئی، جو متعدد بارگرفتار ہوکرجیل جاچکا ہے جبکہ گرفتارملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

Sindh Police

Karachi Street Crimes