Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2022 03:46pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

سندھ حکومت نے صوبے میں 26 دسمبر کو جزوی اور 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 26 دسمبر کو مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو کرسمس کی چھٹی دی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے 27 دسمبر کو سندھ بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 26 دسمبر کو جزوی اور 27 دسمبر کو صوبائی تعطیل کا اطلاق لازمی سروسز، کورونا ایمرجنسی ڈیوٹی اور سیلاب متاثرین کی بحالی پر مامور ملازمین پر نہیں ہوگا ۔

sindh govt

holiday

karachi malir court