Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لسبیلہ میں گیس سلنڈر دھماکا، مزید 3 زخمی دم توڑ گئے

حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ 11 زخمی
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2022 09:58am
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گرین آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گرین آج نیوز

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12ہوگئی جبکہ 11زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جاں بحق افراد کی شناخت حاجی محمد عمر، محمد اقبال، برکت رونجھا، حیات، ہدایت اللہ، ظہور رونجہ، محمد یوسف اور محمد یعقوب کے نام سے ہوئی ہے۔

گزشتہ روز گیس سلنڈرکی دکان میں دھماکےکےبعدآگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 22زخمی ہوئےتھے۔

جن میں سے مزید 11 افراد نے اسپتال میں دم توڑ دیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 12 تک پہنچ گئی۔

بلوچستان

death casualties

lasbela

cylender blast