Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورنگی: شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

گورنر سندھ نے ایس ایچ او کو معطل کردیا۔
شائع 19 دسمبر 2022 07:05pm

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی ہوا تو اہل علاقہ نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے نتیجے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کردیا گیا، دونوں ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عوامی کالونی تھانے کے ایس ایچ او جمال لغاری کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری نہیں ہوئی تو ایس ایچ او کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Korangi Firing