انتہائی مطلوب دہشتگرد آغا منصور نے سرنڈر کردیا
آغا منصور دعا منگی اغوا سمیت دیگر کیسز میں مطلوب ہے.
کراچی پولیس کو انتہائی مطلوب دہشتگرد آغا منصور نے سرنڈر کردیا، ملزم نےعدالت میں پیش ہوکر گرفتاری دیدی۔
ذرائع کے مطابق ملزم آغا منصور دعا منگی اغوا سمیت دیگر کیسز میں مطلوب ہے، اور کراچی پولیس کا ہی سابق اہلکار ہے۔
آغا منصور جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں پیش ہوا اور بتایا کہ پولیس سمیت دیگر ادارے تلاش میں تھے، ممکنہ طور پر مارے جانے کے ڈر سے گرفتاری دی۔
ملزم آغا منصور کو عدالت نے جیل بھیجنے کا حکم دیا جس کے بعد اسے کراچی کی سینٹرل جیل پہنچا دیا گیا ۔
Agha Mansoor Hussain
Dua Mangi case
مقبول ترین
Comments are closed on this story.