Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

رشوت لے کر ملزمان کو چھوڑنے والا ایس ایچ او گرفتار

ایس ایچ او شاہد آدم بلوچ پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا بھی الزام ہے.
شائع 19 دسمبر 2022 04:20pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں زیرِ حراست ملزموں کو رشوت لے کر چھوڑنے کے الزام میں تھانہ ساحل کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو معطل کرکے گرفتار کر لیا گیا۔

سینیئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ اسد رجا کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او شاہد آدم بلوچ پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔

ایس ایس پی اسد رضا کے مطابق ایس ایچ او کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے علاوہ مقدمہ بھی درج کیا جارہا ہے۔

karachi

SHO Arrest

SSP Asad Raza