Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ

وفاقی حکومت کی اسلام آباد کی یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کی منظوری
شائع 19 دسمبر 2022 02:41pm
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوٹو: فائل
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں 31 دسمبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ ہے، وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی یونین کونسلز میں مزید 24 کونسلز کے اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعداد 101 سے بڑھا کر 125 کرنے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں ایک جانب انتخابی مہم جاری ہے تو دوسری جانب بلدیاتی انتخابات کے التوء کا خدشہ بھی منڈلا رہا ہے۔

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ہے جس میں بلدیاتی انتخابات کے لئے یونین کونسلز 101 سے بڑھا کر 125 کرنے کہا گیا ہے ۔

سمری کے مطابق موجودہ آبادی کے لحاظ سے اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز بنتی ہیں۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد کی101 یونین کونسلز میں 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے جا رہا ہے۔

local bodies election

اسلام آباد

postponed