Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین کنونشن: ’ایم کیو ایم کو کوئی ختم نہیں کرسکتا‘

اگلا میئر ایم کیو ایم کی خاتون ہی ہوں گی، خواجہ اظہار الحسن
شائع 18 دسمبر 2022 10:18pm
Women’s convention of MQM Pakistan at Nishtar Park - Khalid Maqbool’s speech | Aaj News

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے نشتر پارک میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے خواتین کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف علاقوں سے خواتین کے قافلوں نے شرکت کی۔

کنونشن سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہارالحسن، نسرین جلیل، کشور زہرہ اور دیگر نے خطاب کیا۔

پنڈال میں خواتین نے ایم کیو ایم کے حق میں پرجوش نعرے لگائے۔

کنونشن سے خظاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 2012 کے بعد آج پھر یہ خواتین کا ایک بڑا تاریخی جلسہ ہے، ایم کیو ایم کو کوئی ختم یا توڑ نہیں سکتا، آپ نے کراچی کا مرکز تبدیل کر کہ معیشت کو بیگار دیا۔

خواجہ اظہار بولے کہ کراچی کا اگلا میئر ایم کیو ایم کی خاتون ہی ہوں گی، جو لوگ ایم کیو ایم کو دفن کرنے آئے تھے آج ان کا نام و نشان بھی دفن ہو گیا ہے۔

ایم کیو ایم کی خاتون رہنما نسرین جلیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیوں پی پی اور پی ٹی آئی نے کراچی میں کام نہیں کیا؟ ہماری بہت تواقعات تھیں پی پی سے، ہمارے لوگ ناراض تھے کہ ان کے ساتھ ایگریمنٹ نہ کریں، شاید ہمارے لوگ ٹھیک کہہ رہے تھے، پی پی نے ہم کو لٹکایا ہوا ہے۔

کنونشن سے رکن قومی اسمبلی کشور زہرا، رہنما ایم کیو ایم خوش بخت شجا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

کنونشن میں آئی خواتین کا کہنا تھا کہ آج پرانے دور کی رونقیں یاد آگئیں، ایم کیو ایم کبھی ختم نہیں ہوسکتی۔

karachi

MQM Women Convention