شہباز شجاعت ملاقات کی اندرونی کہانی، تحریک عدم اعتماد پر ساتھ دینے کی یقین دہانی
وزیر اعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں وزیر اعظم نے مسلم لیگ ق کے ارکان کی حمایت سے متعلق چوہدری شجاعت سے درخواست کر دی۔
شہباز شریف نے چوہدری شجاعت سے درخواست کی کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے میں آپ ہمارا ساتھ دیں اور چوہدری پرویز الہیٰ سے پنجاب اسمبلی سے متعلق بات کریں۔
شہباز شریف نے چوہدری شجاعت سے کہا کہ آپ نے پہلے بھی ساتھ دیا، آپ کے پارٹی اراکین کی حمایت ضروری ہے، پنجاب اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہی بچایا جا سکتا ہے۔
چوہدری شجاعت نے شہباز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ پنجاب اسمبلی میں ق لیگ آپ کا ساتھ دے گی، میں نے پہلے بھی اپنے 10 ارکان اسمبلی کے ووٹ سے متعلق ڈپٹی سپیکر کو خط بجھوایا تھا، پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے معاملہ پر پارٹی سے مشاورت کروں گا۔
Comments are closed on this story.