Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی بلیک میلنگ کے تمام حربے ناکام ہوچکے، شرجیل میمن

سندھ حکومت اپنی 5 سالہ مدت مکمل کرے گی، صوبائی وزیر
شائع 18 دسمبر 2022 02:54pm
شرجیل انعام میمن (فوٹو:فائل)
شرجیل انعام میمن (فوٹو:فائل)

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بلیک میلنگ کے تمام حربے ناکام ہوچکے، سندھ اور بلوچستان کے عوام وقت پر انتخابات چاہتے ہیں۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کوانتشار کی نہیں بلکہ وسیع اتفاق رائے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت اپنی 5 سالہ مدت مکمل کرے گی،عمران خان کو شوق ہے تو آج ہی پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں توڑ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جون میں ہی نوٹسز جاری کردیئے تھے، اسپیکر کے سامنے کوئی بھی ایم این اے پیش نہیں ہوا، کئی ایم این ایزکے دستخط مسٹررول سے مطابقت نہیں رکھتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں پولیس اسٹیشنز پر حملے ہو رہے ہیں، عمران خان نے ملک کی معیشت کا بیڑاغرق کردیا، اب جو کچھ بچ گیا ہے،اس کو بھی برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

karachi

sindh minister

Sharjeel Memon