Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاکت ہونیوالے نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج

مقتول نوجوان لاء کا اسٹوڈنٹ تھا، فائرنگ کی زد میں آکر والد زخمی
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2022 03:58pm
مقتول نوجوان اظہرکے والد اور ایک راہ گیر فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔
مقتول نوجوان اظہرکے والد اور ایک راہ گیر فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں ڈاکوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے قتل کا مقدمہ مقتول کے زخمی والد کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

کورنگی نمبر 5 میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک اور نوجوان کو قتل کردیا تھا، جبکہ ایک ڈاکو شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا۔

ڈاکوؤں نے این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کے بعد لاء اسٹوڈنٹ کو بھی فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 26 سالہ اظہرکی جان لے لی، جبکہ فائرنگ سے مقتول کے والد اور راہ گیر زخمی ہوگیا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

مشتعل شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث ایک ڈاکو ہلاک اور اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ واردات گھر کے نیچے گلی میں ہوئی اوروالد سٹی کورٹ میں وکیل ہیں۔

نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج

ڈاکوں کی فائرنگ سے اظہر کی ہلاکت کا مقدمہ مقتول نوجوان کے زخمی والد کی مدعیت کورنگی کے عوامی کالونی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرلی گئیں جبکہ مقتول نوجوان کی شناخت 26 سالہ اظہر کے نام سے ہوئی اور زخمی والد کی شناخت 50 سالہ مقصود اختر ولد اختر کے نام سے ہوئی ہے۔

اس کے علاہو ڈکیتوں کی اندھادھند فائرنگ سے ایک راہ گیربھی زخمی ہوا جس کی شناخت 25 سالہ اسامہ ولد ایاز خان کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شہریوں نے ایک مبینہ ڈکیت کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی ہے اور تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جس کے قبضے سے پسٹل برآمد کرلی ہے، مزید کہا کہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کی کوشش جاری ہیں۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کا قتل

اس سے قبل یونیورسٹی روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم بلال ناصر جاں بحق ہوگیا تھا، جو این ای ڈی یونیورسٹی میں پیٹرولیم انجینئرنگ کا طالب علم تھا۔

پولیس کے مطابق 2 ڈکیتوں نے موبائل چھیننے کی کوشش کی لیکن بلال نے مزاحمت کی، تو ڈکیتوں نے گولی چلادی، ڈکیتوں نے 2 گولیاں چلائیں، جس میں سے ایک گولی اس کی ٹانگ اور دوسری سینے پر لگی۔

karachi

korangi

Sindh Police

landhi

Karachi Crime