Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ

نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پیکج کو اولین ترجیح رکھی جائے، شہباز شریف کی وزراء کو ہدایت
شائع 16 دسمبر 2022 05:17pm
PM Shehbaz’s big announcement for youth | Aaj News

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مختلف دیلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو خصوصی پیکج کی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عوام کو ریلیف دینا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے نوجوانوں کے لئے بھی وزراء کو خصوصی پیکج تیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پیکج کو اولین ترجیح رکھی جائے۔

اس کے علاوہ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم نے شرکاء کو گیس اور بجلی کے بلوں میں بھی ریلیف کے اقدامات تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد

relief package

salman shehbaz