Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ق کو تحریک انصاف میں ضم ہونے کی پیشکش

ق لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2022 04:12pm
فوٹو (مونس الٰہی ٹوئٹر)
فوٹو (مونس الٰہی ٹوئٹر)

مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ق کو پارٹی میں ضم ہونے کی پیشکش کی، جس کو مسلم لیگ ق نے مسترد کردیا- مسلم لیگ ق نے زیادہ نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش ظاہر کردی۔

مونس الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق اپنی الگ شناخت برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے سے پی ڈی ایم انتقامی کارروائیاں کرسکتی ہے، اختیار آپ کو سونپ دیا ہے حتمی فیصلہ آپ کریں گے، پرویز الٰہی کو آپ جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

PMLQ

Pakistan Tehreek-e-Insaf