Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیشتر دُرست پیشگوئیاں کرنے والی نابینا بابا وانگا2023 کیلئے کیا بتاگئیں

انتقال سے قبل بابا وانگا سال 5079 تک کی پیشگوئیاں کرچکی تھیں
شائع 16 دسمبر 2022 09:29am

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی آنجہانی نابینا پیش گوخاتون بابا وانگا کا نام 2022 میں بھی ان کی کچھ دُرست پیشگوئیوں کے باعث خبروں میں رہا، نئے سال کے آغاز سے قبل ایک بارپھر 2023 کے لیے کی جانے والی پیشگوئیاں زیربحث ہیں۔

مذہبی پیشوا اور جڑی بوٹیوں کی ماہر کے طور پرپہچانی جانے والی نابینا وانگا بابا سے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نےنائن الیون حملوں، شہزادی ڈیانا کی موت اور یوکرین میں چرنوبل حادثے کی درست پیش گوئی کی تھی۔

گو بابا وانگا اس دنیا کو 25 سال قبل خیرباد کہہ چکی ہیں لیکن اپنے عقائد کے حساب سے لوگ ان پربے انتہا یقین رکھتے ہیں۔ 1996 میں اپنے انتقال سے قبل بابا وانگا سال 5079 تک کے بارے میں پیشگوئیاں کرچکی تھیں اور ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ ان میں سے بیشترکا صحیح ثابت ہونا ہے۔

سال 2023 کیلئے بابا وانگا کی جانب سے سامنے آنے والی پیشگوئیوں میں خلائی مخلوق کا حملہ، بچوں کی قدرتی پیدائش پرپابندی سمیت ایسے کیسز لیبارٹریزمیں کروانے سمیت دیگرشامل ہیں بچوں کی پیدائش لیبارٹریز میں کروانے کے رجحان میں اضافے سمیت کئی دیگرشامل ہیں۔

بابا وانگا کے مطابق 2023 می زمین کے باسی خلائی مخلوق کے حملے میں مارے جائیں گے اور یہ حملے بڑے ممالک میں کیے جانے کا امکان ہے۔ اسی سال ایک پاورپلانٹ میں ہونے والے بڑے دھماکے سے زہریلے بادل بنیں گے جو ایشیائی ممالک کو بہت زیادہ متاثرکریں گے اورعجیب وغریب بیماریاں جنم لیں گی۔

بابا وانگا کی ایک اور پیشگوئی کے مطابق 2023 میں زمینی مدارتبدیل ہونے کے واضح امکانات ہیں جس سے ماحولیاتی تبدیلی کے باعث گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہوگا اورانسانوں کیلئے شدید مشکلات پیدا ہوں گی۔

سال 2023 کے لیے کی جانے والی ایک اورخوفناک پیشگوئی کے مطابق بڑے ممالک مہلک بائیولوجیکل ہتھیاروں کا استعمال کریں گے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد جان سے جائیں گے۔

نئے سال کے لیے بابا وانگا یہ نوید بھی سُنا گئی ہیں کہ 2023 میں زیادہ تر بچے لیبارٹریزمیں پیدا ہونے کے رُجحان میں اضافہ ہوگا اور والدین ان کی پیدائش سے قبل ان کے رنگ اورخصوصیات کا انتخاب بھی کرسکیں گے۔

Baba Vanga

Predictions for 2023